Sun Oct 25, 2026

ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی

روزانہ کی خبریں

بنگلادیش میں الیکشن سے قبل اپوزیشن پر پُرتشدد کریک ڈاؤن کیاگیا، ہومین رائٹس واچ

ڈھاکا: انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں 7 جنوری کے الیکشن سے قبل اپوزیشن پر پُرتشدد کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بنگلا دیشی حکام اپوزیشن کو کچلنے، مقابلہ روکنے کے لیے گرفتاریاں کر رہے ہیں، کریک ڈاؤن کے دوران 10 ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے مطابق اس کے 50 لاکھ اراکین میں سے آدھوں پر مقدمات قائم ہیں، بنگلا دیش کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے دُگنا ہو گئی ہے۔ ہیومین رائٹس کے مطابق بنگلا دیشی سیکیورٹی فورسز بڑے پیمانے پر من مانی گرفتاریاں کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز جبری گمشدگیوں، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کی ذمے دار ہیں۔ ایسے حالات میں بنگلا دیش میں قابلِ اعتماد انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، آزادانہ انتخابات اس وقت ناممکن ہے جب حکومت آزادانہ اظہارِ رائے کو روک دے۔

مزید پڑھیے

Most Popular