Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

امریکا میں پرتشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں، ہوم لینڈ سیکیورٹی کا انتباہ

واشنگٹن : امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرے پر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اور امریکا مخالف عناصر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، آئندہ چند ماہ میں بڑے پُر تشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ چین، ایران، روس اور دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر ملکی قوتیں امریکا میں سماجی تقسیم کے بیانیے کو فروغ دے رہی ہیں۔ مخالفین امریکا میں اجتماعات، اسکولوں اور اہم تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، میڈیا اور سرکاری املاک بھی دہشت گردوں کے اہداف میں شامل ہیں، انتہا پسند عناصر متحرک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور داعش کے حامیوں نے حالیہ خونی واقعات کا جشن منایا تھا، وسط مدتی انتخابات کے دوران بھی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے امریکا میں 2022 کے پانچ ماہ کے دوران گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے 22 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular