Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا: تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ

واشنگٹن: حالیہ برسوں میں امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ 2022 میں امریکہ بھر میں رپورٹ ہونے والے نفرت انگیز جرائم میں سے 10 فی صد تعلیمی اداروں میں ہوئے اور اس طرح تعلیمی ادارے وہ تیسرا بڑا مقام بن گئے ہیں جہاں اس نوعیت کے جرائم ابھر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نفرت پر مبنی سب سے زیادہ جرائم گھروں میں ہوئے جو کل جرائم کا 27 فیصد ہیں۔ 16 فی صد جرائم شاہراہوں، سڑکوں یا گلیوں میں پیش آئے جب کہ نفرت پر مبنی کل جرائم کے 10 فی صد واقعات تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہوئے ۔ تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہونے والے ان جرائم کی تعداد، اسکول کی ابتدائی سطح سے لے کر یونیورسٹی تک پھیلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular