
واشنگٹن: امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کھلی مخالفت کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کیساتھ کاروبار کا مطلب ہماری پابندیوں میں آنے کا خطرہ ہے۔ پاک ایران گیس لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پر غور کریں۔ میتھیو ملر نے پاکستان میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں چینی شہری دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔


































