سقوط کابل کے بعد امریکا طالبان پہلے باضابطہ مذاکرات

  Click to listen highlighted text! دوحہ : سقوط کابل کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ دو روزہ مذاکرات میں امریکی وفد طالبان پر افغان عوام تک انسانی امداد کی رسائی اورغیرملکی شہریوں کے محفوظ انخلا کیلئے دباؤ ڈالے گا۔ امریکی عہدیدار کے مطابق مذاکرات میں اولین ترجیح طالبان کو اس وعدے پر قائم رکھنا ہوگا کہ وہ افغانستان کو دوبارہ شدت پسندوں کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔ یہ ملاقات طالبان حکومت کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق نہیں۔

دوحہ : سقوط کابل کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ دو روزہ مذاکرات میں امریکی وفد طالبان پر افغان عوام تک انسانی امداد کی رسائی اورغیرملکی شہریوں کے محفوظ انخلا کیلئے دباؤ ڈالے گا۔ امریکی عہدیدار کے مطابق مذاکرات میں اولین ترجیح طالبان کو اس وعدے پر قائم رکھنا ہوگا کہ وہ افغانستان کو دوبارہ شدت پسندوں کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔ یہ ملاقات طالبان حکومت کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق نہیں۔