Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

امریکا سربراہ کانفرنس بری طرح ناکام، میکسیکو، گوئٹے مالا، ہنڈراس اور ایل سلواڈور کا بائیکاٹ

کیلی فورنیا : امریکی صدر جوبائیڈن کی نام نہاد امریکا سربراہی کانفرنس بری طرح ناکام ہوگئی۔ جو بائیڈن نے امریکا کے تسلط پسندانہ منصوبے کی توسیع کیلئے جنوبی اور وسطی امریکی ممالک کے سربراہوں کو کیلی فورنیا میں جمع کرنے کی کوشش کی تاکہ عظیم امریکا کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کا کام شروع کیا جائے تاہم 6 جون سے 10 جون تک جاری رہنے والی کانفرنس میں کیوبا، وینزویلا اور نکاراگوا کے سربراہان کو نہ بلانے سے یہ منصوبہ پہلے ہی مرحلے میں ناکام ہوگیا۔ خطے کے تین اہم ممالک کو نہ بلانے پر میکسیکو، گوئٹے مالا، ہنڈوراس اور ایل سلواڈور نے بھی سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے واشنگٹن کی اخراج کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ریاست کو بغیر کسی وجہ کے دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی اپنی خواہش کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر تمام براعظموں کے ممالک شریک نہ ہوں تو امریکا سمٹ نہیں ہو سکتی۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا انتخاب کرنے پر میکسیکو کے صدر کی ہمت اور وضاحت کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ آزاد ممالک کو خارج کرنے کا امریکی حکومت کا فیصلہ امتیازی سلوک ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سربراہی اجلاس ناکام ہو جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular