Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

امریکی حکمت عملی مکمل طور پر اسرائیلی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، ایران

تہران : ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی سیکیورٹی حکمتِ عملی دراصل اسرائیل کے تحفظ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی براہِ راست رابطہ موجود نہیں۔
تہران میں نیوز بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن کی حکمتِ عملی امریکا کی اپنی نہیں بلکہ مکمل طور پر اسرائیل کی سلامتی کے گرد گھومتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہمیشہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے جس کے نتائج خطے میں عدم استحکام کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان واحد باضابطہ رابطہ صرف سوئس سفارتخانے کے ذریعے ہوتا ہے اور اس کے علاوہ کوئی چینل موجود نہیں. اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن ہے اور اسی حیثیت سے ایجنسی کے ساتھ بات چیت جاری رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اپنے قومی و علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا ۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایران خطے میں امن کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے مگر بیرونی مداخلتیں اس راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular