
ریاض : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ مسئلہ پر مزاکرات کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے۔ انٹونی بلنکن کی سعودی عرب اور پھر مصر میں عرب رہنماؤں کے ساتھ بات چیت اس بات پر مرکوز ہو گی جسے امریکہ پائیدار امن کی بنیاد کہتا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں نے غزہ اور رفح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ انٹونی بلنکن کا چھٹا دورہ ہے۔ انٹونی بلنکن مصری رہنماؤں سے ملاقات کے لیے آج قاہرہ جائیں گے۔


































