Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ متعصبانہ ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے مذہبی آزادی نہ دینے والے ممالک کی امریکی فہرست میں اپنا نام شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اسے اس اقدام سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے برما، چین، کیوبا، ایران، نکاراگوا، پاکستان، روس اور دیگر ممالک کے نام اس فہرست میں شامل کیے ہیں جہاں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ پاکستان کو اس لیے بھی مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان اپنے ہاں مذہبی آزادی دیتا ہے۔ جبکہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ انتہائی برے سلوک اور مذہبی آزادیوں کا گراف انتہائی نیچے ہونے کے باوجود بھارت کا نام نکال دیا۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکی فیصلہ ‘متعصبانہ، من مانی تشخیص اور زمینی حقائق سے لاتعلقی کی بنیاد پر ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے۔ پاکستانی آئین کے مطابق پاکستان نے مذہبی آزادی کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular