
واشنگٹن : امریکا نے 10 بے گناہ افغانوں کے قاتلوں کوسزا دینے سے انکارکردیا ہے. محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے پر کسی امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو کابل ڈرون حملے سے متعلق رپورٹ ملی جس میں احتساب کی تجویز نہیں تھی۔ 29 اگست کو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 معصوم شہری مارے گئے تھے.


































