
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ میں زمین کی تقسیم پر غور ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے، تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے، جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سیسی سے بات چیت کروں گا، غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات کروں گا۔


































