
امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی لگانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر سے آئی سی سی عملے اور اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیاں عائد ہوں گی، امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگائی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو و دیگر کے وارنٹ گرفتاری پر امریکہ جوابی اقدام کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے این جی اوز کو فنڈنگ کے جائزہ کے ایگزیکٹو میمو پر بھی دستخط کردیئے ہیں۔


































