
واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے تھوڑے سے تیل اور گیس کیلئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے خون کا سودا کرلیا۔ امریکی عوام کی شدید ناراضی کے باوجود جو بائیڈن 15 سے 16 جولائی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب کی تیل کی دولت اور اہم اسٹریٹجک پوزیشن کی وجہ سے امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب پر امریکی قانون سازوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ سے جوبائیڈن کا دورہ بار بار موخر ہوا۔ سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے بائیڈن کی سعودیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا دفاع کیا۔ جوبائیڈن اسرائیل کے مغربی کنارے بھی جائیں گے۔


































