
واشنگٹن : امریکا نے غزہ میں امداد کی ترسیل کا کام اقوام متحدہ اور حماس کو بائی پاس کرکے نجی ادارے غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کو سونپنے کا منصوبہ بنالیا۔ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن امداد کی تقسیم کیلئے نجی مراکز کو استعمال کرے گی جہاں فلسطینیوں کو سترہ سو پچاس کیلوری کا کھانا ملے گا جس پر ایک ڈالر سے کچھ زیادہ لاگت آئے گی۔
غزہ میں فعال امدادی تنظیموں کو ملنے والی چودہ صفحات پر مشتمل دستاویز میں غزہ ہیومنیٹری فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔ فروری میں سوئٹزر لینڈ میں رجسٹرڈ کی گئی یہ تنظیم امداد کی فراہمی کا تمام کام خود سنبھالے کی گی تاہم این جی اوز کو بھی اس میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔
اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے نئے ادارے کو امداد کی فراہمی سونپنے کا منصوبہ مسترد کردیا ہے اور اس سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


































