Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی منصوبہ مسترد، اسرائیل ناکابندی ختم کرے، چین، روس اور برطانیہ

نیویارک: روس، چین، برطانیہ اور فلسطین نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے کے امریکی و اسرائیلی منصوبے کو مسترد کردیا اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی دو ماہ سے جاری ناکہ بندی ختم کرے۔ غزہ میں امداد کی فراہمی کے معاملے پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ امدادی ادارے اوچا کے سربراہ ٹام فلیچر نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اسرائیل امداد کو سودے بازی کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے امدادی گروپوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امداد کی تقسیم کے لیے امریکی اسرائیلی منصوبے کی حمایت کریں۔ فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہاہےکہ امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ امداد کو ہتھیار بنانے کا منصوبہ ہے۔ برطانوی ایلچی باربرا ووڈورڈ نے کہاکہ اسرائیل کو غزہ پر سے اپنی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے۔ روس اور چین کے نمائندوں نے بھی امریکی منصوبے کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular