
نیویارک: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نبنزیا نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن پر حملے کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹر کا غلط استعمال کیا ہے۔ اس چارٹر میں حق دفاع کی تعبیر استعمال کی گئی ہے۔ امریکی حکام بخوبی جانتے ہیں کہ حق دفاع کے چارٹر کا سمندری سیکورٹی کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ روسی نمائندے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ بین الاقوامی حقوق اور اصول کے تحت سلامتی کو درپیش خطرات اور قانون شکنی کا تدارک کرے۔ انہوں نے یمن پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نے اتحاد تشکیل دے کر یمن پر افسوسناک حملہ کیا ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ اس حملے کی مذمت کرے کیونکہ سیکورٹی کونسل سے اس حملے کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔


































