Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

امریکا کا منافقانہ کھیل، ایران پر نئی پابندیاں، ساتھ ہی ایٹمی معاہدے میں واپسی کے کھوکھلے دعوے

واشنگٹن : امریکا کا منافقانہ کھیل جاری ہے ایک جانب تو نئی نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور دوسری جانب ایٹمی معاہدے میں واپسی کے کھوکھلے دعوے بھی کئے جارہے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں ایک بار پھر گیند کو ایران کے کورٹ میں ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ اگر ایران معاہدے سے باہر کے مسائل کو نظر انداز کر دے تو معاہدے میں دوطرفہ بازگشت کا امکان پایا جاتا ہے۔ اگر امریکا کی سابق حکومت صحیح سمت جارہے جامع ایٹمی معاہدے سے نہ نکلتی تو آج امریکا کو موجودہ صورتحال کا سامنا نہ ہوتا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ماضی کی جانب تو بازگشت ممکن نہیں البتہ معاہدے میں واپسی کا امکان پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے دباؤ بڑھاتے ہوئے ایرانی پیٹرو کیمیکل پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ چینی اور بھارتی بروکرز پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔ محکمہ خزانہ کے سینئر عہدیدار برائن نیلسن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی عدم موجودگی میں ہم ایران سے پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے اپنی پابندیوں کا استعمال جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular