Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ایغور مسلمانوں پر جبر کا الزام، امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور ہوگیا۔ ایوانِ نمائندگان نے ایغور آبادی کی جبری مشقت روکنے سے متعلق ایکٹ کو ایک کے مقابلے میں 428 ارکان کی غالب اکثریت سے منظور کیا۔ قانون کا درجہ حاصل کرنے کے لیے اب اس بل کی سینیٹ سے منظوری درکار ہو گی، جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کر کے اسے قانونی حیثیت دیں گے۔ بل میں چین کے ایغور مسلمانوں سے ناروا سلوک کی مذمت اور سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔اسپیکر کا کہنا ہے کہ چین ایغور اور اقلیتوں کے خلاف جبر کا استعمال کر رہا ہے۔ چین اس بات کو مسترد کرتا ہے کہ سنکیانگ میں بیگار کے ذریعے مصنوعات تیار کی جاتی ہیں، لیکن امریکی حکومت اور انسانی حقوق کے متعدد گروپ یہی کہتے ہیں کہ وہاں پر چین نسل کشی کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular