Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا نے ہندوستان کی 21 ملین ڈالر کی گرانٹ روک دی

واشنگٹن: امریکا نے ہندوستان کو ملنے والی 21 ملین ڈالر کی گرانٹ روک دی ہے۔ گرانٹ روکنے کا اعلان ایلون مسک کے زیر قیادت ایلون مسک کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ڈی او جی ای نے کیا۔ یہ گرانٹ ہندوستان کو ووٹروں کے ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کیلئے دی جانی تھی اور اس کی بائیڈن انتظامیہ نے منظوری دی تھی۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی امداد میں وسیع پیمانے پر کٹوتی کا حصہ ہے جو انتخابی عمل اور سیاسی استحکام کو بہتر بنانے کی کلیدی کوششوں کو متاثر کرے گا۔
بی جے پی نے منسوخ شدہ فنڈنگ کو ہندوستان کے انتخابی عمل میں بیرونی مداخلت قرار دیا۔ بی جے پی کے قومی ترجمان امیت مالویہ نے کہا کہ اس رقم سے فائدہ کس کو ہونا تھا؟ یقینی طور پر حکمران جماعت کو نہیں؟ مالویہ نے الزام لگایا کہ غیر ملکی قوتوں کے ذریعہ ہندوستانی اداروں میں منظم دراندازی کی جانا تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے ملکی مفادات کے مخالف قوتوں کے ذریعے ہندوستان کے اداروں میں دراندازی کو منظم طریقے سے فعال کیا جو ہر موقع پر ہندوستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular