
واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں تیزی آگئی۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ثقافتی فیسٹیول کے دوران فائرنگ سے ایک لڑکا ہلاک اور پولیس افسر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ شہر کے شمالی حصے میں جہاں واقعہ رونما ہوا ہے وہ وائٹ ہاؤس سے دو میل سے بھی کم فاصلے پر ہے۔ واقعہ یو اسٹریٹ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 بالغ جبکہ زیادہ تر بچے ہیں، زخمی پولیس اہلکار اور دو دوسرے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


































