
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے ہمدردی رکھنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں حصہ لینے والے غیر ملکی طلبہ اور دیگر غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔
فیکٹ شیٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی یہودیوں کے خلاف دہشت گردانہ دھمکی، توڑ پھوڑ اور تشدد کیخلاف جارحانہ بنیادوں پر کارروائی کرنے کا حکم جاری کریں۔ ۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیکٹ شیٹ میں کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی جنہوں نے حماس کی حمایت میں جاری مظاہروں میں شرکت کی تھی، ہم آپ کو ڈھونڈیں گے اور ملک بدر کریں گے۔


































