
واشنگٹن: امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔
واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹک کی زیر قیادت 3 ریاستوں کی درخواست منظور کرلی گئی، امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو روکنے کیلئے عارضی پابندی 14 روز تک برقرار رہے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا، ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھر پور دفاع کریں گے۔


































