Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

امریکا اور چین پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے سرگرم

اسلام آباد : امریکا اور چین نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور اختلافات بات چیت سے دور کرنے پر زور دیاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ مارکوروبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان تحمل سے کام لیں، خطے میں امن کی بحالی پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بات چیت کے لیےکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
چین نے بھی خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی تصفیے کی راہ پر واپس آئیں اور ایسے کسی بھی قدم سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular