
واشنگٹن : امریکا نے عراق کو پابندیوں میں چھوٹ دیتے ہوئے ایران کو بجلی کے قرضے کی مد میں 50 کروڑ ڈالر ادا کرنے کی اجازت دیدی۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پابندیوں سے استثناء کی دستاویز پر دستخط کردئے اور رواں ہفتے کے شروع میں کانگریس کو مطلع کردیا۔ فری بیکن کے مطابق، بلنکن نے 17 مارچ کو یہ پابندیوں سے استثنیٰ کے ٹھیک ایک دن بعد دستخط کئے جب بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے ایرانی حکام کے ان بیانات کو مسترد کر دیا، جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت نے عراقی بجلی کیلئے 500 ملین ڈالر کا قرض حاصل کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔


































