Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

غزہ کی حمایت کرنے پر امریکا کے یمن پر فضائی حملے، 12 یمنی شہید

صنعا: غزہ کی مسلسل حمایت کرنے پر یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کے فضائی حملوں میں بارہ یمنی شہری شہید اور تیس زخمی ہوگئے۔ امریکی جنگی طیاروں نے صنعا کے ضلع فروا میں ایک بازار اور رہائشی علاقے پر بمباری کی۔ حملے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور کئی لوگ ملبے تلے دب گئے جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ صنعاء کے علاقے عطان اور الوحدہ ضلع بھی امریکی فضائی حملوں کی زد میں رہے۔ صوبہ مارب، مغربی شہر الحدیدہ اور صعدہ پر بھی حملے کیے گئے۔ یمنی حکام کے مطابق امریکی فوج نے ہفتے کی رات سے اب تک اکیس فضائی حملے کیے ہیں۔
اتوار کو صنعا پر حملے میں کم از کم تین افراد شہید ہوئے تھے۔ مارچ سے یمن پر امریکی جارحیت میں دو سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular