Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمن پر امریکا کے فضائی حملے، 31 افراد شہید، متعدد زخمی

صنعا: امریکا نے اسرائیل کی حمایت میں یمن پر فضائی حملے شروع کردیے۔ حملوں میں اکتیس افراد شہید ہو گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ سمیت مختلف شہروں میں رہائشی عمارتوں، ریڈار، فضائی دفاعی میزائل سسٹم اور ڈرونز تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ امریکی حملوں میں اکتیس افراد شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوئے۔
امریکی میڈیا نے کہاہے کہ یمن میں چالیس فضائی حملے کئے گئے صوبہ صعدہ میں بارہ اور دارالحکومت صنعا میں آٹھ حملے کئے گئے۔ سب سے مہلک حملہ کاہزہ میں کیا گیا جہاں دو رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور سولہ افراد شہید ہوئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ مقاصد حاصل ہونے تک طاقت کا استعمال جاری رکھیں گے یمنی فوج نے ان حملوں کو شہریوں کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہاہےکہ وہ کسی قیمت پر فلسطینی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular