
تہران : ایرانی بحریہ نے بحری جہازوں کے ایک زمین دوز کامپلیکس کی رونمائی کردی ۔ یہ رونمائی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ کمپلیکس جس کا آج عزیز ایرانی قوم مشاہدہ کر رہی ہے بے حد شاندارہے، لیکن یہ آئی آر جی سی کی بحریہ کی پوری دفاعی طاقت کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔


































