
دوحہ: حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ قطر میں جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران ناقابل قبول تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم ابھی بھی مذاکرات کر رہے ہیں کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے ۔ مذاکرات میں ایسی تجاویز پیش کی جارہی ہیں جو ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔ امریکی فوجی کی رہائی حماس کی طرف سے جنگ بندی کے قیام کو تیز کرنے کی ایک پہل تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام فیصلہ کریں گے کہ ان کے رہنما کون ہوں گے اور اسے حاصل کرنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔
ادھر حماس کے رہنما محمود مرداوی نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔


































