Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ اسرائیل کو شام کے خلاف جارحیت سے روکے، ایرانی وزیرخارجہ کا خط

تہران : ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے شام پر اسرائیلی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریس کو خط لکھ دیا۔ انہوں نے لکھا کی فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث صیہونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے شام کی خودمختاری اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ ایران دمشق میں اپنے فوجی مشیروں پر صیہونی حملے کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط میں لکھا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کی وجہ سے خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی دفاعی مشیروں پر حملہ مکمل غیر قانونی ہے کیونکہ یہ مشیر شام کی حکومت کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت سے تعاون کے لئے دمشق گئے تھے۔ عبداللہیان نے کہا کہ ایران صیہونی حکومت کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل شام میں حملے کرکے فلسطین مخصوصا غزہ کے خلاف صیہونی فورسز کے مظالم سے دنیا کی نظریں ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی کارروائیاں خطے میں امن اور سلامتی کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو دھچکہ لگنے کا باعث ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular