Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ کی دنیا بھر کی حکومتوں کو غزہ تنازع پر ویک اپ کال

جنیوا : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے دنیا بھر کی حکومتوں پر غزہ کے معاملے پر ویک اپ کال دیدی۔ وولکر ترک نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی طریقوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کیلئے خوفناک مصائب کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقائق خود بولتے ہیں۔ حکومت میں شامل ہر فرد کو غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اثر و رسوخ رکھنے والے تمام افراد کو اس ناقابل برداشت تکلیف کو ختم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے خوراک کو ہتھیار بنا دیا ہے اور جان بچانے والی امداد کو روک دیا ہے۔ انہوں نے خوراک کی تقسیم کے مراکز تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے مایوس شہریوں پر مہلک حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular