
نیویارک: فلسطین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں وحشیانہ جرائم پر صیہونی حکومت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین اور پناہ گزین کیمپ پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی اور پناہ گزین کیمپ کی صورتحال کو خوفناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائی ریاستی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے پیدا کردہ وحشیانہ صورتحال ہے جس میں انہوں نے چھوٹے سے مہاجر کیمپ پر حملہ کرنے کے لیے ہوائی جہاز استعمال کیے۔ بڑی تعداد میں افواج اور پیادہ اور مشینی یونٹس کا استعمال کیا۔ وہ کیمپ کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتے تھے لیکن ناکام رہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خبردار کیا تھا کہ جنین میں جدد اور مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تشدد بند کرے۔ جنین میں صیہونی فوج کی کارروائی بدامنی سے نمٹنے کے بجائے مسلح دشمنی کو کچلنے پر مرکوز تھی۔


































