
بیروت : لبنان کی ”کاریش” گیس فیلڈ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اقوام متحدہ نے فریقین سے اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔ اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ ہمیں مقبوضہ فلسطین کے ساحل پر 80 کیلو میٹر دور لبنان کے متنازع علاقے ”کاریش” گیس فیلڈ پر ”گیس” نکالنے کے لئے ایک صیہونی بحری جہاز کے داخل ہونے کی خبر ملی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان ”اسٹیفن ڈوگارک” نے کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے پر لبنان کے لئے خصوصی کوآرڈینیٹر ”جوانا ویرونٹیسکا”، سینیئر لبنانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل اور لبنان دونوں فریقین کی طرف سے اپنے مسائل کے حل کے لئے بات چیت اور مذاکراتی عمل کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ”ڈوگارک” نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان دونوں اطراف کی سمندری حد بندی کے معاہدے (جس کا اعلان اکتوبر 2020ء میں کیا گیا تھا) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ عالمی کونسل اس معاہدے کی پاسداری کی مکمل حمایت کرے گی۔


































