Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یوکرین کے صدر زیلنسکی کو جنگ میں شکست نظر آنے لگی

کیف : یوکرین کے صدر زیلنسکی کو جنگ میں شکست نظر آنے لگی۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔ یوکرین کے پاس دفاعی نظام نہیں، وہ یہ نظام بنا رہا ہے اور اسکے پاس میزائلوں کی بھی شدید کمی ہے۔ اگر امریکا نے تعاون نہ کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یوکرین دفاع سے محروم رہ جائے گا، یوکرین کے پاس پیٹرایٹ میزائل نہیں ہوں گے، الیکٹرانک جامنگ کے آلات نہیں ہوں گے، 155 ملی میٹر آرٹیلری گولے نہیں ہوں گے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اس صورت میں فوج واپس لوٹ آئے گی، قدم بہ قدم پسپائی اختیار کر لے گی۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی فوج پسپائی سے بچنے کی راہ تلاش کررہی ہے، اگر محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو اس صورت میں یوکرین دفاع کیلئے نئی بریگیڈز کو تیار اور مسلح کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular