Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یوکرین کا امریکا کو قدرتی ذخائر تک رسائی دینے سے انکار

کیف : یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکا کو قدرتی ذخائر تک رسائی دینے کا معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق زیلنسکی نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ معاہدہ صرف امریکی مفادات کے مطابق ہے اور اس کے بدلے میں یوکرین کو کیا ملے گا اس کا ذکر نہیں۔ یوکرین کے صدر نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کو ایک دستاویز پیش کی لیکن اس دستاویز میں ہماری سکیورٹی کی کوئی ٹھوس ضمانت موجود نہیں۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ میرے لیے کسی بھی قسم کی سکیورٹی کی ضمانتوں اور کسی بھی سرمایہ کاری کے درمیان تعلق بہت اہم ہے.
یوکرین حکومت کے ایک موجودہ اور ایک سابق عہدیدار نے اے پی کو بتایا کہ یوکرین کے قدرتی ذخائر یا معدنیات کو امریکہ کی جانب سے ماضی میں کی گئی مدد اور مستقبل کی امداد کے معاوضے یا زرِ تلافی کے طور پر لیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کیے جانے کو ’عاقبت نااندیشی‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular