
استنبول: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیٹو کی رکنیت کیلئے یوکرین کی حمایت کردی۔ استنبول میں یوکرینی صدر زیلنکسی سے ملاقات میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ یوکرین نیٹو کی رکنیت کا حقدار ہے۔ انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ یوکرین نیٹو ممبرشپ کا حقدارہے تاہم دونوں ملکوں کو امن مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے۔ منصفانہ امن سے کسی کی شکست نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اقوام متحدہ اور ترکی کی سرپرستی میں جولائی 2022 میں طے پانے والے یوکرینی غلہ کی برآمد کے معاہدے میں توسیع ہو جائے گی۔ یوکرینی صدر نے ترکیہ کی حمایت پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یوکرین کی داخلی خودمختاری، سلامتی، امن فارمولے، ہمارے ملک اور لوگوں کی حفاظت کو لے کر ترکیہ کی حمایت پر بہت شکر گزارہوں۔


































