
ماسکو : روس نے ڈونیٹسک میں یوکرین کے بڑے حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق دشمن نے جنوبی ڈونیٹسک کی جانب سے پانچ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا۔ حملے میں 250 یوکرائنی فوجی ہلاک کردئے جبکہ ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ یوکرین نے حملے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ ماسکو اپنی فوجی کوششوں کو لوہانسک اور ڈونیٹسک پر مکمل قبضے پر مرکوز کر رہا ہے۔ ڈونیٹسک یوکرین کے ان چار علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں روس نے گزشتہ ستمبر میں ضم کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں قابضین نے 23 حملے کیے لیکن ان سب کو دفاعی فورسز کے یونٹوں نے پسپا کر دیا۔


































