
کیف : روس سے جنگ نے یوکرین کو تباہ وبرباد کردیا بحالی پر 411 ارب ڈالر سے زائد اخراجات آئیں گے۔ عالمی بینک ۔ یوکرین حکومت۔ یورپی کمیشن اور اقوام متحدہ نے یوکرین جنگ پر مشترکہ جائزہ رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق یوکرین کی بحالی میں ایک دہائی لگ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو اب تک 135 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان پہنچ چکا ہے۔ 20 لاکھ گھروں اور 20 فیصد سے زیادہ صحت عامہ کے اداروں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ 9,655 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 461 بچے بھی شامل ہیں۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق روس کی جنگ نے یوکرین میں 15 سال کی اقتصادی ترقی کو پلٹ دیا ہے، اس کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 29 فیصد کمی آئی ہے اور 17 لاکھ لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔


































