
کیف : یوکرین نے میزائل حملے میں روسی بحریہ کے اعلیٰ افسر کو 33 ساتھیوں سمیت ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔ یوکرین کی اسپیشل فورسز نے گزشتہ ہفتے روسی بیڑے کے کریمیا میں واقع ہیڈ کوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے میں ایڈمیرل وکٹر سوکولوف سمیت دیگر افسران ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم روس نے کمانڈر ایڈمیرل وکٹر سوکولوف کی ہلاکت کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ یہ واضح نہیں کہ کن معلومات کی بنیاد پر یوکرین اسپیشل فورسز نے زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد بتائی ہے۔ روسی حکام نے گذشتہ روز کہا تھاکہ فضائی دفاعی نظام نے روس کےساتھ الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا میں سیواستوپول پر یوکرین کے ایک اور میزائل حملے کو پسپا کردیا ہے۔روسی حکام روس کے زیر قبضہ جزیرہ نما کریمیا کے بندرگاہی شہر سیوستاپول میں موجود یوکرینی حملوں کے خلاف مزید حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔


































