لندن: برطانیہ میں دہشت گردانہ حملوں کے 50 سے زیادہ متاثرین نے اسلامو فوبیا کیخلاف مشترکہ خط پر دستخط کیے ہیں۔
لندن، مانچسٹر اور برسلز حملوں کے دوران ہلاک افراد کے لواحقین اور عزیزوں نے خط پر دستخط کئے۔ خط میں انہوں نے خبردار کیا کہ بعض سیاستدانوں کا انتہاپسندوں کو عام مسلمانوں کے مساوی قرار دینا غیر ذمہ دارانہ ہے۔ برطانیہ کے مسلمانوں کی اکثریت تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام پسندی سے متاثر انتہا پسندی ملک کے لیے سب سے بڑا دہشت گردی کا خطرہ ہے، لیکن یہ اکیلا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس خطرے کو شکست دینے کے لیے جو اہم کام کیا جاسکتا ہے وہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو برطانوی مسلمانوں کی اکثریت سے الگ تھلگ کرنا ہے جو اس طرح کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے۔ کمیونٹیز کو تقسیم کرنے اور خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے انتہا پسندی کا ایک ایسا چکر جنم لے گا جو مزید لوگوں کو خطرے میں ڈالے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- برطانیہ: دہشت گردی متاثرین کا اسلامو فوبیا کیخلاف خط
برطانیہ: دہشت گردی متاثرین کا اسلامو فوبیا کیخلاف خط
-
Raza Musani - مارچ 11, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































