Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یو اے ای : بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث الرٹ جاری ، پروازیں منسوخ

دبئی : یو اے ای کی ریاستوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر حفاظتی الرٹ جاری ، پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ٖعرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظہبی، راس الخیمہ اور عجمان میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔
بارشوں کے بعد ندی نالے بپھرنے سے دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، خراب موسم کے باعث دبئی جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ بھیج دیا گیا۔
شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور سکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular