
دبئی : متحدہ عرب امارات نے مسلسل دوسرے دن بھی ایران پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اماراتی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ جبکہ کئی ڈرونز بھی داغے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ امارات کا دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


































