
ہنگو : ہنگو میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔ یہ واقعہ تحصیل ٹل کے علاقہ دوآبہ مرکزی بازار میں پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سواروں نے ڈیوٹی پر تعینات دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔


































