Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 23 خوارج ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں ایک جگہ پر خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد مارے گئے۔
ضلع کرم میں ہی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس کارروائی میں 11 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے خلاف دونوں کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئیں، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وطنِ عزیز کا دفاع پوری ثابت قدمی سے کر رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular