Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بلوچستان میں دو دھماکے، 22 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں دو دھماکوں میں بائیس افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے۔ پشین میں آزاد امیدوار جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے دونوں دھماکوں کا نوٹس لے لیا۔ پہلادھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں پی بی 47 سے آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا۔ جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکا انتہائی زور دار تھا۔ پشین دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد قلعہ سیف اللہ بھی دھماکے سے گونج اٹھا۔ این اے 251 سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے کئی افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو ٹیموں نے اسپتال پہنچایا۔ مسلسل دھماکوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں دھماکوں کا نوٹس لے کر چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular