Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

اسمبلی توڑنے پر ترک صدر کا بیان اندرونی معاملات میں دخل اندازی ہے، تیونسی وزارت خارجہ

تیونس : تیونس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدر کے پارلیمنٹ تحلیل کرنے پر ترک صدر طیب اردوان کا مذمتی بیان اندرونی معاملات میں دخل اندازی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ اردوان نے تیونسی صدر قیس سعید کے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے حکم کو جمہوریت مخالف اور تیونس کے عوام کی خود مختاری پر کاری ضرب قرار دیا تھا۔ تیونسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک صدر کا یہ تبصرہ ملکی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت ہے۔تیونس اپنے دوست ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کا حامی ہے، لیکن ملک سے متعلق اپنے فیصلے کی آزادی پر قائم ہے اور اپنی خود مختاری میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔ تیونس کے وزیر خارجہ عثمان جیراندی نے ٹویٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر بات کی، ترک سفیر کو طلب کرکے اردوان کے تبصروں کی مذمت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular