Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام میں ترکیہ اور اسرائیل کے حملے، لبنانی سرحد پر جھڑپیں، 19 افراد جاں بحق

دمشق: شام میں ترکیہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں اور سرحدی جھڑپوں میں انیس افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ حسکا میں کرد اکثریتی علاقوں پر فضائی حملے کئے۔ فضائی حملہ میں ایک کاشتکار خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پانچ بچوں سمیت نو شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ادھر اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب اور جنوبی درعا صوبے میں شامی فوج کی سابقہ چوکیوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔ حملوں میں تین شہری جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔ لبنان اور شام کی سرحد پر جھڑپوں میں سات افراد ہلاک اور باون زخمی ہوگئے۔
جھڑپوں کا آغاز شام کے تین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہوا شام نے ہلاکتوں کا الزام حزب اللہ پر لگایا ہے۔ شامی فوج نے سرحد کے ساتھ رات بھر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular