
انقرہ: ترکیہ میں پولیس نے انقرہ خودکش حملے کے بعد ملک گیر کریک ڈاؤن کرکے سینکڑوں کرد عسکریت پسند حراست میں لے لئے۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے بتایا کہ پولیس نے ترکیہ کے 64 صوبوں میں چھاپے مارے۔ اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے انٹیلی جنس ڈھانچے سے وابستہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے 928 افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کریک ڈاؤن میں 13,400 سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا اور ایک ہزار سے زائد ہتھیار ضبط کئے گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق چھاپوں کا مرکز شام کی سرحد سے متصل شہر سانلی اُرفا رہا۔ جہاں سب سے زیادہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ آپریشن کے دائرہ کار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس نے کرد عسکریت پسندوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کا کام تیز کر دیا ہے.


































