Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ترکی کو عراق سے امریکا کے ذلت آمیز انخلاء سے سبق حاصل کرنا چاہیے، حزب اللہ عراق

بغداد : عراق کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ترکی کو عراق سے امریکا کے ذلت آمیز انخلاء سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور یہ جاننا چاہیے کہ اسلامی مزاحمت نے کس طرح اس ملک پر ذلت آمیز شکست اور انخلاء مسلط کیا۔ حزب اللہ کے بیان میں ترک فوجیوں کے حالیہ حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اور کہا کہ عراق پر ترکی کی مسلسل جارحیت نہ صرف اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کے عوام اور حکومت کی توہین بھی ہے۔ عراقی حکومت ان جارحیتوں کے سامنے خاموش رہنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی، انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی گروہوں کے ساتھ اس کے تعاون اور ان کے عزم نے ترکی کو عراقی سرزمین پرغاصبانہ قبضے کی جرأت فراہم کی ہے۔ ترکی شہریوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، انہوں نے زور دیا کہ انقرہ عراق کو دجلہ اور فرات میں پانی کے حقوق سے بھی محروم کر رہا ہے اور اچھی ہمسائیگی کے اصول اور اپنی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا۔ عراقی تحریک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور مزاحمت کار ترکی کی جارحیت کا سامنا کرنے اور ترکی کے قبضے سے اپنی سرزمین خالی کرانے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular