
استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں زیرحراست اکرام اوگلو کی رہائی کیلئے لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین استنبول شہر کے مرکز سے دور ایک جگہ پر جمع ہوئے، انہوں نے ترکی کے جھنڈے اور بینرز لہرا کر اماموگلو کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ اوزگور اوزیل نے کہا کہ ریلی میں بائیس لاکھ افراد شریک ہوئے۔ اوزیل نے کہا کہ حکومت نے ہمارے سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کرلیا۔ امام اوگلو کی رہائی کیلئے ملک بھر کے شہروں میں ہفتہ وار مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ ہر بدھ کو استنبول میں احتجاج منعقد کیا جائے گا۔


































