Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ترکیہ: بلدیاتی انتخابات میں اردوان کی پارٹی کو بدترین شکست، بڑے شہروں سے صفایا

انقرہ : ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ دارالحکومت انقرہ اور استنبول۔ انطالیہ اور ازمیر سمیت نو شہروں میں میئر کی نشستوں پر اپوزیشن ری پبلکن پارٹی کامیاب ہوگئی۔ ری پبلکن پارٹی کو تین سو چالیس جبکہ حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو دو سو چالیس اضلاع میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ اپوزیشن کے ہزاروں حامی مختلف شہروں میں جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔
طیب اردون کے بائیس سالہ اقتدار میں یہ پہلا موقع ہے جب ان کی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور کہا ہے کہ دو دہائیوں سے اقتدار میں رہنے کے بعد ان کی پارٹی کے لیے ووٹ ایک ’ٹرننگ پوائنٹ‘ تھا۔ بدقسمتی سے ہم وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جو چاہتے تھے۔ ہم یقیناً قوم کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ ہم ضد کرنے، قوم کی مرضی کے خلاف کام کرنے اور قوم کی طاقت پر سوال اٹھانے سے گریز کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular